نو منتخب صدر میرپور چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل منظور کی ایک اور اہم کامیابی۔ مظفر آباد میں سیکرٹری برقیات چوہدری محمد طیب سے ملاقات، آذاد کشمیر میں موبائل میٹر ریڈنگ کے آغاز کا اصولی فیصلہ۔ ملاقات میں صدر چمبر فیصل منظور نے مطالبہ کیا کہ چونکہ میرپور سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے لہٰذا موبائل میٹر ریڈنگ کا آغاز میرپور سے کیا جائے تاکہ عوام کی اوور بلنگ کی شکایات کا سدباب ہو سکے۔ سیکرٹری برقیات نے صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل منظور کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس ضمن میں آئندہ چند ہفتوں میں عملہ کی ٹریننگ سٹارٹ کر دی جائے گی اور بہت جلد میرپور سے موبائل میٹر ریڈنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ یاد رہے صدر چمبر نے حکومت سے موبائل میٹر ریڈنگ کا مطالبہ حال ہی میں ہونے والی (چمبر کی سالانہ اےجی ایم) جو کہ 20نومبر کو مقامی شادی ھال میں ہوئی میں کیا تھا۔ عوامی حلقوں کی طرف سے نو منتخب صدر فیصل منظور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت سے عوام کی فلاح و بہبود والے پروجیکٹ بھی منظور کروائیں گے۔

President MCCI met with honourable Minister IT board and honourable DG IT board, discussed atomisation in Industry department and other IT projects which is not only need of the day but will also creat employment opportunities in the region. President MCCI thanked to DG, IT board who warmly welcomed him & has also offered a gift to MCCI (accounts software) free of cost. Both the honourable Minister & DG IT board have openly offered their assistance in relation to their profession anytime MCCI may need which was quite encouraging.
April 13, 2022
یرپور( ) صدر میرپور چیمبر اینڈ کامرس چودھری فیصل منظور کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساجد محمود چوہان سے ملاقات ،میرپور کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے مسائل پر جلد پیشرفت کروانے کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق صدر میرپور چیمبر اینڈ کامرس انڈسٹری فیصل منظور نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ساجد محمود چوہان سے ملاقات کی فیصل منظور نے اس موقع پر ان سے درخواست کی کہ منگلا تا بنگ روڈ کو ڈبل ٹریک کروانے کے لیے حکومت اقدامات کرے تاکہ ان علاقوں کے لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں انھوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری ایریا سے حکومت کڑوڑوں روپے ریونیو جنریٹ کرتی ہے مگر ابھی تک یہاں گیس مہیا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے متعدد یونٹس بند ہیں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں جبکہ میرپور میں میں گورنمنٹ کی سطح پر پبلک پارک کا قیام ناگزیر ہے پرائیویٹ سطح پر تو پارکس ہیں مگر لوگوں کی اکثریت اس کو افورڈ نہیں کر سکتی گورنمنٹ پارک بننے سے لوگوں کو سیر و تفریح کی بہترین سہولیات میسر ہونگی انھوں نے میرپور شہر میں پارکنگ کے متعلق بدترین مسائل کی نشاندہی کرتے ہوے کہا کہ شہر کے وسط میں ڈی سی گارڈن میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر کی جاے تاکہ آنے والے دور میں مزید ابتر صورتحال سے بچا جاے جبکہ شہر کے مرکزی قبرستان کو مکمل لیول کرنے میں حکومت معاونت کرے اور اس کے ساتھ ساتھ وہاں ٹریک بھی بناے تاکہ کوئی وہاں قبضہ نہ کر سکے ! ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساجد محمود چوہان نے صدر چیمبر کو یقین دلایا کہ ان مسائل کو حل کروانے کے لیے حکومتی سطح سے جو بھی اقدامات درکار ہوے وہ متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے جائینگے حکومت اس بات کی خواہاں ہے کہ لوگوں کے مسائل حل ہوں میرپور تارکین وطن کی وجہ سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے چیمبر اینڈ کامرس کی معاونت سے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگاممممم
April 13, 2022