President MCCI met with honourable Minister IT board and honourable DG IT board, discussed atomisation in Industry department and other IT projects which is not only need of the day but will also creat employment opportunities in the region. President MCCI thanked to DG, IT board who warmly welcomed him & has also offered a gift to MCCI (accounts software) free of cost. Both the honourable Minister & DG IT board have openly offered their assistance in relation to their profession anytime MCCI may need which was quite encouraging.

نومنتخب صدر میرپور چیمبر اینڈ کامرس انڈسٹریز فیصل منظور نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے ملاقات کی اور محکمانہ اجلاس میں بھی شرکت !! تاجر و صعنتکار کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوے انھوں نے مطالبہ کیا ڈائیریکٹر انڈسٹریز کو ایک ہفتہ میرپور میں بیٹھنا چاہیے تاکہ یہاں کے صعنتکاروں کو درپیش مسائل کا حل ہو سکے جس کو فوری منظور کرتے ہوے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کیں کہ اس مطالبے پر فوری عملدرآمد کیا جاے جبکہ صدر چیمبر اینڈ کامرس کی جانب سے چیمبر کے دورے کی دعوت بھی قبول کر لی ! ڈائیریکٹر انڈسٹریز کے میرپور میں بیٹھنے سے صعنتکاروں کو کافی فائدہ ہو گا اس مطالبے کی پذیرائی نومنتخب صدر کی بڑی کامیابی ہے مشیر صنعت و تجارت چودھری مقبول نے صدر چیمبر کے مطالبات کی بھرپور تائید کی اجلاس میں محکمہ صنعت و حرفت کے سیکرٹری اور آفیسران بھی موجود تھے
April 13, 2022
نو منتخب صدر میرپور چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل منظور کی ایک اور اہم کامیابی۔ مظفر آباد میں سیکرٹری برقیات چوہدری محمد طیب سے ملاقات، آذاد کشمیر میں موبائل میٹر ریڈنگ کے آغاز کا اصولی فیصلہ۔ ملاقات میں صدر چمبر فیصل منظور نے مطالبہ کیا کہ چونکہ میرپور سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے لہٰذا موبائل میٹر ریڈنگ کا آغاز میرپور سے کیا جائے تاکہ عوام کی اوور بلنگ کی شکایات کا سدباب ہو سکے۔ سیکرٹری برقیات نے صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل منظور کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس ضمن میں آئندہ چند ہفتوں میں عملہ کی ٹریننگ سٹارٹ کر دی جائے گی اور بہت جلد میرپور سے موبائل میٹر ریڈنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ یاد رہے صدر چمبر نے حکومت سے موبائل میٹر ریڈنگ کا مطالبہ حال ہی میں ہونے والی (چمبر کی سالانہ اےجی ایم) جو کہ 20نومبر کو مقامی شادی ھال میں ہوئی میں کیا تھا۔ عوامی حلقوں کی طرف سے نو منتخب صدر فیصل منظور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت سے عوام کی فلاح و بہبود والے پروجیکٹ بھی منظور کروائیں گے۔
April 13, 2022